لاہور(خصوصی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) اور B2B Media کے اشتراک سے تین روزہ گرین پاکستان ایکسپو 2026ء کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ 26 سے 28 نومبر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ویسٹ ری سائیکلرز، ویسٹ مینجمنٹ سے متعلقہ مینوفیکچرر کمپنیز، قابلِ تجدید توانائی فراہم کرنے والے اداروں اور گرین ٹیکنالوجی کمپنیز نے بھرپور شرکت کی ۔ ایکسپو کے آخری روز ایل ڈبلیو ایم سی اور B2B Media کے اشتراک سے خصوصی ڈنر گالا کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جدید ویسٹ مینجمنٹ ٹیکنالوجی کے فروغ، ماحول دوست اقدامات اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے مابین مؤثر اشتراکِ عمل کی اہمیت پر زور دیا