• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کے احکامات پر صوبہ بھر میں روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر صوبہ بھر میں روڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا گیا، مہم کے تحت پنجاب کے 9ریجنز اور 364پٹرولنگ پوسٹوں پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔پٹرولنگ پولیس کی جانب سے بس اڈوں، ٹرک اڈوں اور تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز اور مسافروں کو ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر کے اصولوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔مہم کے دوران شہریوں کو اوور اسپیڈنگ سے اجتناب، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ اور گاڑی میں سیٹ بیلٹ کے استعمال کی تلقین کی جا رہی ہے، جبکہ ٹریکٹر ٹرالیوں اور سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی نصب کیے جا رہے ہیں
لاہور سے مزید