کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل ظہور احمد دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل حسن کی نگرانی میں قمبرانی روڈ پر مختلف گوداموں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران 7 پلاسٹک، 6 اسکریپ اور ایک آئل/اسکریپ سمیت مجموعی طور پر 14 گوداموں کا جائزہ لیا گیا۔ ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے یونٹس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مالکان کو ماحولیاتی تقاضے پورے کرنے اور بیپا سے لازمی ماحولیاتی این او سی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بیپا کا انفورسمنٹ سیکشن ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ان یونٹس کی نگرانی اور معائنوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔