کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ؤں حاجی خان محمد بڑیچ ، اختر بلوچ اور پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی صدر شاہجہان گجر نے پارٹی کارکنوں کو پارٹی کے 59 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب مزدور طبقے کی جماعت ہے جس نے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیاایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی قائد شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، 1973 کا آئین اور عوام کوووٹ کا حق دلایا ،شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کرکے ملک کا دفاع ناقابل شکست اور آصف علی زرداری نے صوبوں کو خودمختاری دیکر ملک میں اصل جمہوریت قائم کی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے لوگوں کو زبان،محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا اور بھٹو کے جیالے آج بھی اپنے شہید قائدین کے اصولوں و نظریات پر قائم ہیں۔