• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیکج کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے، حاجی نور محمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قبائل امن جرگہ بلوچستان کے چیئرمین حاجی نور محمد رخشانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گیس لیکج کے باعث حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہےبجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائےیہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، طلبا ، کاروباری طبقہ ، مزدوروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےدوسری جانب بلوچستان میں گزشتہ برسوں کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لیکج کے باعث بڑی تعداد میںشہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیںانہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا اور لیکج کامسئلہ حل کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید