کوئٹہ( پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ صحت کے انتخابات، حاجی محمد خیر کی قیادت میں انصاف پینل نے میدان مارلیا،حضرت علی کاکڑ صدر، عبدالغفور زہری جنرل سیکرٹری ،محمد شعیب شیخ سینئر نائب صدر اوّل منتخب ہوگئے گزشتہ روز ہونے والے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ صحت کے انتخابات میں انصاف پینل اور قلم پینل مد مقابل رہے انصاف پینل نے 378 ووٹ لیے جبکہ قلم پینل کو 305 ووٹ ملے انصاف پینل کے چیف آرگنائزر حاجی محمد خیر نے انصاف پینل کی واضح اکثریت سے کامیابی پر تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انصاف پینل کی مکمل کابینہ کی کامیابی محکمہ صحت کے ملازمین کے اعتماد کا اظہار ہےانہوں نے کہاکہ کامیاب امیدوار ملازمین کے حقوق کے تحفظ،مسائل کے حل اور تنظیم کو مزید فعال بنانے میں اپنا مزیدکردار ادا کریں گے۔