کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے ، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشی خودمختاری کے فروغ کے لیے وومن امپاورمنٹ ایکسپو 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد خواتین نے کاروباری ، ہنرمندی اور تخلیقی مصنوعات کے اسٹالز لگائے تقریب میں سابق وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ ، صدر ہائی کورٹ بار میر عطا اللہ لانگو اوردیگر نے شرکت کیایکسپو میں خواتین نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، گھریلو صنعتوں، دستکاری، کاروباری مصنوعات اور مختلف ہنر کو بھرپور انداز میں پیش کیاشرکاء نے خواتین کی محنت، کاروباری صلاحیتوں اور مصنوعات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز خواتین کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے ، مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور کاروباری روابط قائم کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیںتقریب کے دوران اسٹیٹ بنک کے حکام اور مختلف کمرشل بنکوں کے نمائندوں کی جانب سے خواتین انٹرپرینیورز کو کاروباری رہنمائی، بینکنگ سہولیات اور قرضوں سے متعلق معلومات فراہم کی تاکہ خواتین اپنے کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں۔