کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) یورپی یونین کے اعلیٰ سطح وفد نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کا دورہ کیابی آر ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن خورشید بروچہ اور پی پی اے ایف بلوچستان کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر شاہنواز بھی اجلاس میں شریک ہوئے کرسچن بین ہیل نے لائیو اسٹاک پراجیکٹ کے مجموعی وژن اور مقاصد سے آگاہ کیا بی آر ایس پی کے عبدالحئی نے منصوبے پر عمل درآمد کے بارے میں آگاہ کیالوکل سپورٹ آرگنائزیشنز کے نمائندوں اور کرسچن بین ہیل کے درمیان سوال و جواب کی تفصیلی نشست ہوئی خورشید بروچہ نے تقریب کے انعقاد اور یورپی یونین کے وفد کی میزبانی پر بی آر ایس پی کو سراہا۔