• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامزد چیئرمین ضلع کونسل سردار شہزاد ڈوگر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف گروپ کے نامزد چیئرمین ضلع کونسل سردار شہزاد ڈوگر کے اعزاز میں گزشتہ روز صفدر آباد میں استقبالیہ دیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر تھے، اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف، سردار عرفان ڈوگر، ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری فیضان خالد ورک، چوہدری سجاد حیدر گجر، چوہدری خرم اعجاز چٹھہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد ، حاجی علی اصغر منڈا و دیگر موجود تھے ۔
تازہ ترین