• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Waseem Waqar Together Again

عالمی کرکٹ میں پاکستان کے دو ڈبلیوز وسیم اکرم اور وقار یونس کے تباہ کن اسپیل کی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں۔ ماضی کے دونوں عظیم فاسٹ بولر اور کپتان ایک دوسرے کے بڑے حریف بھی تصور کئے جاتے ہیں جن کی رقابت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے اکٹھے کھیلتے ہوئے کئی بار حریف ٹیموں کے پرخچے اڑائے۔

اب یہ خطرناک جوڑی طویل عرصے بعد ایک بار پھر یکجا ہورہی ہے، وسیم اکرم اور وقار یونس آئندہ سال پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ دونوں جلد فرنچائز سے معاہدہ کرنے والے ہیں۔

حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس پاکستان سپر لیگ کی چھٹی فرنچائز ملتان کے سپورٹ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔ وسیم اکرم نے اسلام آباد کو خیر باد کہہ کر ملتان کی ٹیم میں مینٹور اور برانڈ ایمبیسڈر بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ادھر وقار یونس سڈنی سے جلد پاکستان آرہے ہیں، وہ معاہدے پر دستخط کریں۔ بورے والا سے تعلق رکھنے والے وقار یونس کو ملتان فرنچائز کا ہیڈ کوچ بنانے کی تجویز ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب وسیم اکرم اور وقار یونس ریٹائر ہونے کے بعد ایک ساتھ کام کریں گے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کا شمار کرکٹ کے مشہور مبصرین میں بھی ہوتا ہے۔

وسیم اکرم اور وقار یونس نے2003 کے ورلڈ کپ میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کی تھی، وقار یونس کی کپتانی میں پاکستان پہلے رائونڈ سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔ ٹورنامنٹ میں سینئر کھلاڑیوں کے اختلافات کسی سے پوشیدہ نہیں تھے۔

تازہ ترین