خیرپور(بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندی میں خیرپور میں صوبائی اسمبلی کا ایک حلقہ بڑھا دیا۔ نیا حلقہ ٹھری میر واہ تحصیل کی یونین کونسل ڈیپارجہ، ٹاؤن کمیٹی سیٹھارجا اور کوٹڈیجی تحصیل کی یونین کونسل جھنڈو مشائخ کو سوبھو ڈیرو تحصیل میں شامل کر کے قائم کیا گیا۔ 2018 کے عام انتخابات میں خیرپور ضلع میں قومی اسمبلی کے تین حلقے اور صوبائی اسمبلیوں کے 7 حلقے ہوں گے۔ صوبہ سندھ میں خیرپور ضلع کی آبادی زیادہ ہونے کے باعث خیرپور میں صوبائی اسیمبلی کے ایک حلقے کا اضافہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سندھ میں خیرپور کی آبادی دیگر اضلا ع سے زیادہ ہو نے کے باعث خیرپور میں صوبائی اسیمبلی کا ایک حلقہ بڑھا دیا ہے نیا حلقہ ٹھری میر واہ تحصیل کی یونین کونسل ڈیپارجا ، ٹاؤن کمیٹی سیٹھارجہ اور تحصیل کوٹڈیجی کی یونین کونسل جھنڈو مشائخ کو صوبھوڈیرو کے ساتھ ملا کر بنا یا ہے واضح رہے کہ خیرپور ماضی میں آزاد ریاست رہا ہے جبکہ صوبے کے موجودہ انتظامی سیٹ اپ میں کراچی کے بعد خیرپور آبادی و اراضی کے لحا ظ سے سندھ کا سب سے بڑا ضلع ہے اس سے قبل 2013 کے الیکشن میں خیرپور میں قومی اسیمبلی کے تین اور صوبائی اسیمبلی کے 6 حلقے تھے جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسیمبلی کے وہ ہی تین حلقے جبکہ صوبائی اسیمبلی کے 7 حلقے ہوں گےنئے قائم ہونے والے قومی اسیمبلی کے حلقوں میں این اے 208 خیرپور نمبر 1 میں تحصیل خیرپور اور تحصیل کوٹڈیجی کے علاقے شامل ہوں گے جبکہ این اے 209 خیرپور نمبر 2 میں تحصیل نارا ،تحصیل ٹھری میر واہ، تحصیل فیض گنج اور تحصیل صوبھوڈیرو کی یونین کونسل گڈیجی اور یونین کونسل رسول آباد کے علاقے شامل ہوں گے اور این اے 210 خیرپور نمبر 3 میں تحصیل گمبٹ تحصیل کنگری اور تحصیل صوبھو ڈیرو شامل ہوں گے تاہم تحصیل صوبھو ڈیرو کی دو یونین کونسلیں یونین کونسل گڈیجی اور یونین کونسل رسول آباد اس حلقے میں شامل نہیں ہوں گی جبکہ صوبائی اسیمبلی کے 7 حلقوں میں سے پی ایس 26 خیرپور نمبر 1 کا حلقہ خیرپور تحصیل پر مشتمل ہو گا تاہم خیرپور تحصیل کا خان پور کا تپیداری سرکل، بھر گڑی تپیداری سرکل شادی شہید ، تپیداری سرکل اور کوڑو پھلپوٹوکے علاقے اس حلقے میں شامل نہیں ہوں گے اسی طرح پی ایس 27 خیرپور نمبر 2 کوٹڈیجی تحصیل پر شامل ہو گا جبکہ خیرپور تحصیل کے شادی شہید اور بھر گڑی تپیداری سرکل بھی اس حلقے میں شامل ہوں گے تاہم تحصیل کوٹڈیجی کی یونین کونسل جھنڈو مشائخ اس حلقے میں شامل نہیں ہو گی جبکہ پی ایس 28 خیرپور نمبر 3 کا حلقہ تحصیل فیض گنج اور تحصیل نارا پر مشتمل ہو گا تاہم تحصیل فیض گنج کے کنڈیاری ،اکری اور وہلیر کے علاقے اس حلقے میں شامل نہیں ہو ں گے اور پی ایس 29خیرپور نمبر 4 کا حلقہ تحصیل ٹھری میرواہ پر قائم ہو گا تاہم تحصیل ٹھری میر واہ کے ٹاؤن کمیٹی سیٹھارجہ یونین کونسل ڈیپارجا تپیداری سرکل چھٹو ونڈیر اور تپیداری سرکل خدا بخش کبر اس حلقے میں شامل نہیں ہوں گے تاہم تحصیل فیض گنج کے اکری ،کنڈیاری اوروہلیر کے علاقے اس حلقے میں شامل ہوں گے اسی طرح پی ایس 30 خیرپور نمبر 5 کا حلقہ صوبھو ڈیرو تحصیل پر قائم ہو گا تاہم اس حلقے میں تحصیل کوٹڈیجی کی یونین کونسل جھنڈو مشائخ اور تحصیل ٹھری میر واہ کی یونین کونسل ڈیپارجا تپیداری سرکل چھٹو ونڈیراور ٹاؤن کمیٹی سیٹھارجہ کے علاقے اس حلقے میں شامل ہوں گے اسی طرح پی ایس 31 خیرپر نمبر 6 کا حلقہ تحصیل گمبٹ پر مشتمل ہو گا جبکہ ٹاؤن کمیٹی احمد پور یونین کونسل کولاب جیئل یونین کونسل ٹنڈو مستی ، کوڑو گوٹھ اور وسان گوٹھ کے علاقے اس حلقے میں شامل ہوں گے اسی طرح پی ایس 32 خیرپور نمبر 7کا حلقہ کنگری تحصیل پر مشتمل ہو گا تاہم کولاب جیئل ،سائدی ، ٹنڈو نظر علی ،کوڑو گوٹھ اور گوٹھ منگی کے علاقے اس حلقے میں شامل نہیں ہوں گے واضح رہے کہ 2013 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے دو حلقے فنکشنل لیگ نے جیتے تھے ایک حلقہ پیپلز پارٹی کو ملا تھا جبکہ صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں میں سے 4 حلقے پیپلز پارٹی نے فتح کئے تھے جبکہ دو حلقے فنکشنل لیگ کو ملے تھے اب 2018 کے عام انتخابت میں بھی پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے امیدواروں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔