• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی

ماہرین جدید چیزوں کے ساتھ ساتھ سوشل ویب سائٹس پر بھی نت نئی فیچرز متعارف کروارہے ہیں ۔بہت جلد واٹس ایپ میں ایک ایسی تبدیلی ہونے والی ہے جو اس سے قبل آپ نے کسی میسجنگ ایپ میں نہیں دیکھی ہوگی ۔واٹس ایپ کے اینڈ رائیڈ بیٹا ورژن میں اڈاپٹو آئکن سپورٹ دی گئی ہے ،جس سے صارف اپلیکیشن کے آئکن ماسک کو بدل سکتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق اس وجہ سے آئکن تو تبدیل نہیں ہوگا۔

مگر اس کے بارڈرشیپ کو بدلا جاسکتا ہے ،اس کے لیے چوکور ،گول اور 3 دیگر ڈیزائن بھی فراہم کیے جائیں گے ۔آئکن سبز رنگ کا ہوگا ،اگر آپ اس فیچر کو آزمانا چاہتے ہیں تو گوگل پلے اسٹور پر واٹس ایپ کے بیٹا پروگرام کا حصہ بن جائیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ فیچر اینڈ رائیڈ اوریو پر چلنے والے فونز پر ہی کام کرے گا ۔واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن میں دیگر فیچرز کو بھی آزمایا جارہا ہے ،جس طرح وائس ریکارڈنگ کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اور بغیر آئکن کو دبائے آواز ریکارڈ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ،صرف مائیکرون بٹن پر ٹیپ کرنا ہوگا ۔علاوہ ازیں بہت جلد واٹس ایپ میں پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ 7 منٹ سے بڑھا کر ایک گھنٹے تک کردیا جائے گا ۔اس کے ساتھ ساتھ اسپام میسجز کی شناخت اور بلاک کرنے کے لیے نئے فیچر پر بھی کام کیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین