• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
انگلی کی پور پر سمانے والی خردبین

 گزشتہ دنوں امریکی ماہرین نے ایک خردبین (مائیکرو اسکوپ ) ایجاد کی ہے ۔ماہرین نے اسے ’’فلیٹ اسکوپ ‘‘ کا نام دیا ہے ۔یہ بظاہر ایک چھوٹی سی چپ نما شے ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ عدسے یعنی لینس کے بغیر دنیا کی پہلی خر دبین ہے ۔یہ روشنی اور دمک کی بنیاد پر کام کرتی ہے ۔

انگلی کی پور پر سمانے والی خردبین

ماہرین کے مطابق یہ اسکولوںمیں استعمال ہونے والی خردبین کو پیچھے چھوڑ دے گی ۔یہ دیکھنے میں ایک کریڈٹ کارڈ سے بھی پتلی ہے اور انگلی کی ایک پور پر سماسکتی ہے ۔اس کے ذریعے مائیکرو میٹر (ایک میٹر کے دس لاکھویں حصے ) جتنی چھوٹی اور باریک اشیاء کو بھی بآسانی دیکھا جاسکتا ہے ۔

اس کو رائس یونیورسٹی کے انجینئروں اشوک ویرا راگھواناور جیکب رابنسن نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے امریکی دفاعی تحقیقی ادارے ڈارپا کے تعاون سے یہ خرد بین تیار کی ہے ۔ماہرین کے مطابق فلیٹ اسکوپ کوجسم میں داخل کر کے اینڈو اسکوپ ،بڑے جگہ کی تصویر کشی اور لچکدار خردبین میں بآسانی ڈھالا جاسکتا ہے ۔اس طر یقے سے ماہرین نینو میٹر کی حد تک چھوٹی حیاتیاتی اشیاء بھی دیکھ سکتے ہیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین