• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پانی کشید کرنے والا آلہ ایجاد

اس جدید دور میں سائنس دان نت نئی چیز یں متعارف کرنے میں سر گرم ہیں ۔گزشتہ دنوں میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی ) میں کی گئی ایک تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے ،جو ریگستان میں صحرائی ہوا میں موجود نمی کو کشید کرکے پانی نکال سکتا ہے ۔

اس کا تجربہ ایری زونا کے ریگستان میں کیا گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق ابھی اس میں کچھ تبدیلیاں کرناباقی ہیں۔اس کی تیاری میں ایک سال کا عر صہ لگا ہے ،اس کو میٹل آرگینک فریم ورک کی طرز پر بنایا گیا ہے ،جو ہوا میں 10 فی صد نمی کے تناسب میں بھی کام کرسکتا ہے ۔

پانی کشید کرنے والا آلہ ایجاد

سائنس دانوں نے ایری زونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی چھت پر اس آلے کو لگایا جہاں میٹل آرگینک فریم ورک کے باعث ہوا سے پانی کشید کرلیا گیا ۔اس آلے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شمسی توانائی سے چلتا ہے اور اگر اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا گیا تو ایک کلو گرام ایم اوایف سے ایک گلا س پانی بنایا جاسکتا ہے ،جوکہ سیاحوں کو گرم اور خشک موسم میں زندہ رکھنے کے لیے کافی ہوگا ۔

اس کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس آلے کے ذیعے ریگستان میں سیاحوں اور جانوروں کو بچایا جاسکتا ہے ۔علاوہ ازیں ریگستان کی ہوا سے پانی حاصل کرکے ذخیرہ بھی کیا جا سکے گا ۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین