بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ٹو‘‘ 100 کروڑکلب میں شامل ہو گئی۔
فلم نے ریلیز کے 6 دنوں میں 104.90 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی ٹو‘‘ 30 مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی گئی جو ریلیز کے صرف چھ دنوں میں 100 کلب میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی۔
ایک ہفتے کے اندر ہی 100 کروڑ کمانے کے بعد ’باغی 2‘ رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں میں کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بھی بن گئی ہے۔
باغی 2‘31 مارچ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے پہلے ہی دن 25 کروڑ روپے کماکر فلم پدماوت کو پیچھے چھوڑ دیا اور سال کی بہترین اوپننگ والی فلم بن گئی ہے۔
فلم کی کامیابی نے ٹائیگر شروف کو راتوں رات’ اسٹار‘ سے’ سپر اسٹار ‘ بنادیا ہے ۔ کاروباری حلقوں کے مطابق ’باغی 2‘ کو ملنے والے رسپانس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ باکس آفس پر بہت جلد 2ارب روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر احمد خان کی زیر ہدایت بنی ’ باغی 2‘ ایک مکمل پیسہ وصول فلم ہے جس میں رومانس ، ایکشن اور کامیڈی تینوں چیزیں شامل ہیں۔
بھارتی اسٹار ٹائیگر شیروف اور ڈیشا پٹنی کی ایک ساتھ آنے والی ’باغی 2‘ کامیابی سے جہاں پاکستان انڈسٹری میں سب کو خوشگوار حیرت ہوئی ہے وہیں بالی وڈ ٹریڈ حلقوں کو بھی چونکا دیا ہے۔
فلمی حلقےپاکستان میں بڑھتے ہوئے بالی ووڈ فلموں کو سنیما ہالز میں جاکر فلم دیکھنے کے رجحان کو نہایت مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔