• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو1122 کی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے د ریائے چناب پر مشقیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیلاب کی تیاریوں کے سلسلے میں دریائے چناب پر ریسکیو1122 ملتان اور ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے فرضی مشقیں کی گئیں، سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو اور متعلقہ سرکاری اداروں نے تیاریاں شروع کردی ہیں، سیلاب کی تیاریوں کے سلسلے میں مظفرگڑھ میں دریائے چناب پر ریسکیو 1122 ملتان اور ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے مشقیں شروع کردی گئیں، مشقوں میں دیگر اداروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی آر ملتان کامران خان تھے۔اس دوران ریسکیو نے سیلاب میں گھرے ہوئے اور ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا، اس موقع پر سیلاب کے حوالے سے ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعدادکار اور سامان کی بھی نمائش کی گئی،جبکہ اے ڈی سی آر کامران خان نے ریسکیو اور مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے لگائے گئے کیمپس کا دورہ کیااور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے ڈی سی آر ملتان کامران خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیوکسی بھی توقع سیلاب کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہیں، ان کا کہناتھا کہ سیلاب کے حوالے سے ابھی تک کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تیاریوں کا مقصد تمام اداروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے۔
تازہ ترین