چارلی چپلن سے کسی نے پوچھا کہ، "کیا کبھی آپ روتے بھی ہیں، آپ تو بس لوگوں کو ہنسانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، عجیب و غریب حرکتیں کرتےہیں، لوگ آپ کی حرکتیں دیکھ کر بہت محظوظ ہوتے ہیں‘‘۔
اس سوال کو سن کر چارلی چپلن کچھ دیر کے لیے خاموش ہوگیا، پھر گویا ہوا "ہاں میں روتا ہوں اور بہت روتا ہوں، دل کھول کر روتا ہوں، معصوم بچوں کی طرح روتا ہوں، بوڑھی ماؤں کی طرح روتا ہوں، جوان محبوباؤں کی طرح روتا ہوں، بوڑھے والدین کی طرح روتا ہوں، نوجوانوں کی طرح روتا ہوں، ہاں میں بہت روتا ہوں، پر تب روتا ہوں جب بہت بارش برستی ہے، چھم چھم کر برستی ہے، آوازوں کے ساتھ برستی ہے، بجلی کی کڑک کے ساتھ برستی ہے اور سب جل تھل کر دیتی ہے، تب روتا ہوں اور بہت روتا ہوں۔ میںبھی انسان ہوں،جس کی زندگی میں جہاں خوشیاںہیں تو وہاں آنسو بھی ہیں۔
چارلی چپلن کا یہ جواب تاریخ کا حصہ بن گیا