پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ زرداری جمہوریت دشمنوں کے دباؤ میں کبھی نہیں آئےہیں۔
بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جمہوریت دشمن قوتیں خود مانتی ہیں کہ زرداری ان کی موت ہےجبکہ بلاول بھٹو کے سندھ اور سرائیکی پٹی کے کامیاب دوروں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے استقبال نے ان لوگوں کو جواب دیا جو کہتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرداری کے مقدمات دباؤ ڈالنے کا پرانا حربہ ہیں جبکہ وہ نہ پہلے دباؤ میں آئے نہ اب آئیں گے۔
چانڈیو نے کہا کہ عقل کے اندھوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ پیپلزپارٹی کو ایسے نہیں دبایا جا سکتاجبکہ زرداری محسن جمہوریت ہے،وہ پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے۔