• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کےساتھ رہتا تھا، آج اتفاق سے گھر پرتھا، بیٹا ہارون بلور

والد کےساتھ رہتا تھا، آج اتفاق سے گھر پرتھا، بیٹا

پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور خیریت سے ہیں ۔

دانیال بلور نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران والد کے ساتھ رہتا تھا،مگر منگل کو اتفاق سے گھر پر تھا،والد صاحب نے دھماکے سے بیس منٹ پہلے دوست کو پیغام بھیجا کہ بیٹا تم نہ آؤ،راستے میں تھا کہ دھماکے کی اطلاع ملی۔

بعد ازاں دانیال بلور نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخرسےکہتا ہوں کہ یہاں موجود سب ہارون بلورہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل اگر یہ مجھ پربھی حملہ کرتےہیں توہرکارکن ہارون بلوربن کرنکلےگا، کل اگرمجھےبھی ختم کردیں توحوصلہ نہیں ہارنا۔

یاد رہے کہ پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش دھماکے سے این اے 31 اور پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور سمیت 14 افراد شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین