لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورکی انتظامیہ نے پشاور کے خود کش دھماکے کے شہید اور زخمی افراد کی فہرست جاری کر دی۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور خودکش دھماکے میں 20 افرادجاں بحق ہوئے،جبکہ 62 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والے 2افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اے این پی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور کے علاوہ آصف خان، محمد شعیب، محمد نعیم، یاسین، حاجی محمد گل، نجیب اللہ، عابد اللہ،حذیفہ، عارف حسین، اخترگل، عمران، رضوان،ضمیر خان، اسرار، ثمین، صادق اور خان محمد شامل ہیں۔
علاوہ ازیں خودکش دھماکے میں شہید 9 افراد کی اجتماعی نمازجنازہ ادا کر دی گئی،شہداء کی نماز جنازہ عیسیٰ خیل جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین رحمان بابا قبرستان میں کی گئی۔
دھماکے کے جن شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی ہے ان میں نجیب، اختر گل، خان محمد اور دیگرافراد شامل ہیں۔