• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن میں حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کا 776واں عرس

پاک پتن میں عظیم روحانی بزرگ اور پنجابی زبان کے صوفی شاعر حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔

اس موقع پر بہشتی دروازے کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا، بھگدڑ سے کئی افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی جانب سے زائرین پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

پنجاب کا شہر ایودھن، جہاں پنجابی زبان کے صوفی شاعر حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ قدم رنجہ ہوئےتو یہ شہرپاک پتن کہلایا، اس شہر میں اس عظیم ہستی کا 776واں سالانہ عرس جاری ہے۔

5ویں محرم کو عرس کی رونقیں اس وقت عروج پر پہنچ گئیں جب سجادہ نشین مودود مسعود چشتی نے بہشتی دروازے کی قفل کشائی کی۔

سجادہ نشین نے زائرین میں پیلے رنگ کے دھاگے جنہیں ’پیچے‘ کہا جاتا ہے تقسیم کرنے کے علاوہ دیگر رسوم بھی ادا کیں،عرس کے موقع سیکیورٹی کے انتظامات پر زائرین دل گرفتہ نظر آئے۔

اخوت، بھائی چارے اور یگانگت کا پیغام دینے والے بابا فرید کے مزار کے احاطے میں ایک جانب نفلی عبادات کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب درود وسلام کی محافل ہو رہی ہیں۔

عظیم صوفی بزرگ بابا فرید الدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کی تقریبات 25 ذوالحج سے شروع ہو تی ہیں، بہشتی دروازہ 10ویں محرم الحرام کی صبح مزار کو غسل دے کر آئندہ سال تک کے لے بند کر دیا جائےگا اور اس طرح یہ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔

تازہ ترین