خیبرپختون خوا کے درالخلافہ پشاور میں بھی جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔
شہر کی مساجد اور سرکاری عمارتوں کو دلہنوں کی طرح سجایا گیا ہے، جبکہ اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
پشاور میں جشن میلاد پر دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا، پشاور میں گلبہار، گلبرگ اور میلاد چوک سے میلاد کے جلوس برآمد ہوں گے۔
مرکزی جلوس بعد از نمازِ عشاء میلاد چوک سے برآمد ہوگا جو مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے قصہ خوانی بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
پشاور میں سرکاری سطح پر بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیاہے، شہرمیں نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ مساجد اور سرکاری عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، شہرمیں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔