• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبقاتی تقسیم ختم کریں گے، پاکستان میں یکساں تعلیمی نصاب رائج کیا جائے گا،ضیا اللہ بنگش

برمنگھم (نمائندہ جنگ) یکساں تعلیمی نصاب ہی ایک مضبوط و مستحکم پاکستان اور ایک قوم بناسکتا ہے۔ یہی ہمارے وزیراعظم پاکستان و کپتان کا ویژن ہے۔ ہم پاکستان میں سب سے پہلے خیبر پختونخوا میں مدارس، اردو میڈیم اور انگلش میڈیم اسکولز میں ایک کمیٹی کے ذریعے یکساں نصاب تعلیم متعارف کرواکر رائج کریں گے تاکہ نوجوان نسل جومستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی ان کی ایک جیسی تربیت کی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نےPTIمڈلینڈز کے صدر عابد زمان خٹک کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ نذیر مہروی کی تلاوت کلام پاک اور مبشر صدیق کی نظامت میں منعقدہ اس استقبالیہ میں جنرل سیکرٹریPTI مڈلینڈ زینب خان، شازیہ خان، صدر پی ٹی آئی برطانیہ ریاض خان، باسط شاہ جنرل سیکرٹریPTIبرطانیہ کشمیر، PTI مڈ لینڈ کے چوہدری خادم حسین، رئوف مغل، چوہدری ظہور سرور، پیر طیب الرحمٰن قادری، چوہدری ظہیر عباس، وائس قونصلر جنرل پاکستان سردار خان خٹک، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی برطانیہ چوہدری زاہد پرویز، گریٹ ہیلتھ کشمیر کے ڈائریکٹر ذوالفقار خان سمیت کثیر تعداد میں خواتین، حضرات نے شرکت کی۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ کے پی کے میں گزشتہ پانچ برس میں عمران خان کے ویژن کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے افکار و نظریات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف محکموں کو 100دن پلاننگ کے دئیے اور اب آئندہ رہنا عرصہ عمل درآمد کیلئے ہے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ طبقاتی تقسیم اور احساس محرومی ختم کرنے کیلئے سرکاری، پرائیویٹ اسکولزاور مدارس کو ایک پلیٹ فورم پر رکھنا ہوگا سب سے پہلے میں نے اپنے بچے پرائیویٹ اسکول سے اٹھاکر سرکاری اسکول میں داخل کرائے اور اب ہم نے پورے صوبے سے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کا ریکارڈ جمع کروا رہے ہیں تاکہ اسکول میں کام کرنے والے اساتذہ کے بچے بھی سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کریں اور تعلیمی معیار بہتر بنایا جاسکے۔ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنادی گئی ہے وہ جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آسکیں۔ میزبان عابد زمان خٹک نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب کا آئیڈیا انتہائی خوش آئند ہے اور عمران خان کا منشور بھی یہی ہے،آپ جیسے لوگ جنہوں نے اپنےبچوں کو پرائیویٹ اداروں سے اٹھاکر سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا بہترین مثال ہے۔ آئندہ آنے والے دن یکساں تعلیمی نظام نافذ کرنے کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔ زینب خان نے صوبائی وزیر تعلیم کی توجہ سانحہ ساہیوال کی جانب مبذول کرائی۔ چوہدری خادم حسین، حاجی عبدالرئوف مغل، ظہور سرور نے فاٹا کیKPKمیں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ریاض خان صدر پی ٹی آئی برطانیہ نے کہا کہ ہم برطانیہ کے پرائیویٹ اداروں سے مل کر پاکستان میں بیروزگاری کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے۔ باسط شاہ نے کہا کہ پاکستان مشکلات کا شکار ضرور ہے لیکن عمران خان اپنی اعلیٰ سیاسی بصیرت کی بنا پر حالات پر قابو پالیں گے۔ میزبان عابد زمان خٹک نے کہا کہ پانچ فروری کو پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پہلی بار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ جیسے بڑے پلیٹ فورم پر آکر نمائندگی کرینگے ہم نے مل جل کر اس احتجاج کو فیصلہ کن بنانا ہے ہم سب برمنگھم سے لندن بذریعہ کوچز روانہ ہوں گے اور6 فروری کو وزیر خارجہ برمنگھم میں کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین