• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ونود کھنہ کی اہلیہ بی جے پی کے فیصلے پر مایوس

آنجہانی بھارتی اداکار اور چار مرتبہ کے رکن پارلیمنٹ ونور کھنہ کی اہلیہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے گورداس پور کے حلقے سے اداکارسنی دیول کو امیدوار نامزد کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

کویتا کھنہ نے پارٹی کے اس عمل کو ’’دھوکہ دہی ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے پاس آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے سمیت تمام آپشن موجود ہیں۔

کویتا کھنہ کا کہنا ہے کہ میں نے ونو کھنہ کے ساتھ 20سال گورداسپور حلقے کے عوام کے لئے کام کیا ہے، جب ونود کھنہ علیل تھے تو میں عوام کے ساتھ رابطہ رکھا ، عوام مجھے رکن پارلیمنٹ بنانا چاہتے تھے۔

ونو کھنہ نے 1998، 199 اور 2014ء میں گورداس پور سے کامیابی حاصل کی تھی ،اپنے حلقوں کے دور دراز دیہات کو آپس میں ملانے کی وجہ سے وہ ’’پلوں کا سردار‘‘کے نام سے شہرت رکھتے تھے۔

متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنےوالے سنی دیول نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین