• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور جبری پابندیاں چوتھے ہفتے میں داخل ہوگئی ہیں۔ مواصلاتی رابطے منقطع اور کرفیو برقرار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو 22 دن ہوگئے۔ مواصلاتی رابطے بند ہونے سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔ حریت رہنما اور سیاسی رہنما بھی گھروں اور جیلوں میں بدستور بند ہیں۔

دوسری جانب یوتھ لیگ مزاحمتی قیادت نے وادی میں جگہ جگہ احتجاجی پوسٹر آویزاں کرد یئے ہیں ،جس میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ کا شیڈول درج ہے۔

ان پوسٹرز میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔

تازہ ترین