• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح ٹائون:چوراہوں کے نام خلفاء راشدین ، قومی ہیروز کے نام پر رکھنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نےفاطمہ جناح ٹائون میں تمام رائونڈ ابائوٹ اور چوراہوں کے نام خلفاء راشدین اور قومی ہیروز کے نام پر رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ،انہوں نے انجینئرنگ برانچ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکہا ہے کہ فاطمہ جناح ٹائون میں تمام رئونڈ ابائوٹ اور چوکوں کے نام خلفاء راشدین اور قومی ہیروز کے نام پر رکھے جائیں جن کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے، ٹائون کے تمام سروس روڈ کلیئر کروائیں ،عارضی اور پختہ ہر قسم کی تجاوزات ختم کروائی جائیں،ٹائون میں انفارمیٹری بورڈز آویزاں کئے جائیں ،انہوں نے ہدایت کی کہ فیضعام چوک اور تحصیلدار موڑ چوک کی ڈرائنگ اور تخمینہ لاگت تیار ہو چکا ہے اس کو ایک ہفتہ میں روائز کر کے حتمی شکل دیں،انہوں نے حکم دیا کہ ناردرن بائی پاس روڈ پر اور ماڈل ٹائون روڈ پر جہاں جہاں ضرورت ہے ٹریفک کنٹرول کیلئے اور حادثات سے بچنے کیلئے کیٹ آئز لگائی جائیں ۔
تازہ ترین