• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈینگی کے بعد ملیریا سے شہری پریشان

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے بعد ملیریا نے بھی شہریوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملیریا کا علاج گھر میں کیسے کیا جائے؟

محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال 52 ہزار سے زائد افراد ملیریا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔



رپورٹ کے مطابق متاثرین میں خواتین ، بچے اور بزرگ شہریوں کی تعداد 70 فیصد سے زیادہ ہے، جنوری سے جولائی تک 52 ہزار 377 افراد ملیریا میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں خطرناک ترین ( فیلسی پیرم) ملیریا سے 12 فیصد سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ کیسز ضلع ٹھٹھہ میں 10 ہزار،لاڑکانہ میں 4ہزار ،کراچی میں 1800 سے زائد متاثرین سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدین ،ٹندومحمد خان، نوشیرو فیروز، میر پور خاص، عمر کوٹ، میں 3200 سےزائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ملیریا سے کیسے بچا جا سکتا ہے

٭ملیریا سے بچائو کیلئے مچھردانی استعمال کریں، جو کہ چاروں اطراف سے بند ہو۔

٭گھر میں مچھر مار دوائی کا اسپرے کریں۔

٭دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگائیں۔

٭کمرے میں پنکھا چلائیں تاکہ مچھر بھاگ جائیں۔

٭سیاہ رنگ کے کپڑے نہ پہنیں اور نہ ہی سیاہ چیزیں آس پاس رکھیں۔

٭ایسی جگہوں پر نہ جائیں جہاں پانی جمع ہو یا جھاڑیاں ہوں کیونکہ وہاں مچھر انڈے دیتے اور منڈلاتے رہتے ہیں۔

٭ صفائی ستھرائی کا مکمل خیال رکھیں اور گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔

٭حاملہ خواتین اور بچوں کیلئے ملیریا زیادہ خطرناک ہوتا ہے، لہٰذا ان کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

ملیریا سے کیسے بچا گھریلو نسخے

٭ملیریا کی تشخیص ہونے کے بعد پہلے ہفتے میں زیادہ سے زیادہ کینو کا جوس پئیں۔ ایک ہفتے کے بعد تین دن تک گریپ فروٹ، پپیتا، سیب اور انناس کھائیں۔ تین دن مکمل ہونے کے بعد پھل، سبزیوں اور اناج پر مبنی مکمل خوراک لیں جبکہ چند ہفتے چاول سے گریز کریں۔

٭پانی میں لیموں نچوڑ کر حسب ذائقہ شکر ملا کر پینے سے چار دن میں ملیریا بخار میں افاقہ ہو جاتا ہے۔

٭روزانہ تلسی کے پتّے کھانے سے ملیریا کا بخار نہیں ہوتا اور اگر ہو بھی جائے تو 22تلسی کے پتّے اور 20پسی ہوئی سیاہ مرچیں دو کپ پانی میں چائے کی طرح اتنا ابالیں کہ چوتھائی پانی رہ جائے، اس پانی کو ٹھنڈا کرکے چھان لیں اور پھر مصری ملا کر پئیں۔

(نوٹ: غذاؤں کے استعمال اور ان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ لازمی کریں۔)

تازہ ترین