وقار ملک، کوونٹری
گزشتہ دنوں پاک آزاد کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد تیسری مرتبہ کیاگیا، معروف سماجی شخصیت آزاد طارق کی کاوشوں اور دلچسپی سے منعقد ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاک آزاد ، پاک اسٹار ، واٹر ویز ،گازہ اسٹار ،ایگل 6 ،کابل یونائٹیڈ اور پنجاب کی ٹیمیں شامل تھیں۔
کھلاڑیوں نے بڑی ہمت شوق اور جذبے سے میچ میں حصہ لیا اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیے بڑی مہارت سے میچ کھیلا، جس میں مین آف دی ٹورنامنٹ ، کابل یونائٹیڈ کےاحمد، جبکہ پلیئر آف ٹورنامنٹ، پاک اسٹار کے عاقب کو قرار دیا گیا۔ کھلاڑیوں نے بڑی مہارت اور جوش و جذبے سے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیے بہترین کھیل بھی کھیلا ،ممتاز کشمیری رہنما راجہ ظفر نے اس موقعے پر نوجوان کرکٹر راجہ فرحان کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے نوجوانوں کو اکھٹا کیا اور کرکٹ میچز کا اہتمام کیا ۔
اس موقعے پر راجہ فرحان نے کہا کہ آزاد طارق کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا ہیں۔ انھوں نے کونسلر اور کیبنٹ ممبر کامران خان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ہر موقع پر کمیونٹی بالخصوص نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی راجہ آزاد طارق نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے وہ ہر وقت کچھ کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ۔
اس موقعے پر کونسلر کامران خان نے کہا کہ کوونٹری کونسل کے نزدیک نوجوانوں کی بڑی اہمیت ہے۔ کونسل ایک پرامن معاشرہ قائم کرنے اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے کیونکہ نوجوان ہی ہمارے کل کے معمار ہیں جنھوں نے ملک کو بنانا اور سنوارنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کوونٹری میں پارکس کے اندر عوام کو ورزش کرنے کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں اور یہ کونسل کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں راجہ آزاد طارق اور کونسلر کامران خان نے ٹرافیز بھی تقسیم کیں۔
اس موقعے پر کونسلر کامران خان کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی کاوشوں سے کمیونٹی بالخصوص نوجوان نسل کو متحرک کرنے کا موقع ملا ۔آج کوونٹری میں نوجوان طبقہ کھیلوں کی طرف راغب ہو گیا ہے جو ایک اہم پیش رفت ہے دریں اثناء کمیونٹی کے افراد نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو ہر جگہ اور ہر مقام پر اجاگر کیا جائے۔