شبیر چیمہ، سوئٹزرلینڈ
بھارت نے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل دیا، عالمی برادری خاموشی توڑے
سوئس کشمیر ہیومن رائٹس اورانٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے کشمیر میں ہندوستان کی طرف سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف پر گزشتہ دنوںایک احتجاجی مظاہرہ ہوا،جس میں کشمیری کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خاص کر خواتین اور بچوں نے اپنے قیمتی وقت کوکشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے وقف کیا۔
جس میں بیلاغ، سولوتھران، پارلیمنٹ کے ممبر محمد شبیر چیمہ نے جرمن زبان میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پہ طاقت کا سفاکانہ استعمال انتہائی افسوس ناک ہے۔مودی سرکار کے غیر آئینی اقدامات پوری دنیا کے لیے خطرہ ثابت ہوگئے ہیں۔ہم پاکستانیوں کا فرض ہے کہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کریں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا کااستعمال کریں۔
اس موقعے پر تقریب میں موجود بچوں نے ملی نغمے گائے اور ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘کے نعرے بھی لگائے۔دل چسپ بات یہ ہے کہ مقامی کمیونٹی نے بھی اس مظاہرے میں شرکت کی اور پاکستانیوں کے ہم آواز ہو کر ملی نغمے گائے۔