جامشورو (نامہ نگار) جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز غلام محمد بھٹو کے مطابق تعلیمی سال 2020ء کے تحت ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایل ایل ایم (ایوننگ) ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 10نومبر 2019ء کو انسٹیٹیوٹ آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس میں کیا جائے گا۔