• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش‘ الجزائر‘ تیونس کیساتھ دفاعی رشتے مضبوط بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت پاکستان نے براعظم افریقہ میں مغرب کے ملکوں میں پاکستان کے فوجی سازو سامان کی برآمد بڑھانے اور ان ملکوں کے ساتھ عسکری شعبے میں ان ملکوں کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مغرب کے سب سے بڑے ملک مراکش‘ الجزائر‘ ماریطانیہ‘ تیونس‘ مالی اور دیگر افریقی ملکوں کیلئے ڈیفنس اتاشی کی تعیناتی کی ہے۔ پاکستان آرمی کے بریگیڈئر شہزاد بھٹی کو مذکورہ ملکوں کیلئے پاکستان کا ڈیفنس اتاشی بنایا گیا ہے جو براعظم افریقہ کے مغرب میں واقع ملکوں میں پاکستان کے دفاعی اتاشی ہونگے۔ انہوں نے رباط میں سفارتخانہ پاکستان جا کر پاکستانی سفیر حامد اصغر خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مغرب کے مذکورہ ملکوں میں پاکستان کے نئے ڈیفنس اتاشی کا ہیڈکوارٹر سفارتخانہ پاکستان رباط میں بنایا گیا ہے۔ پہلی مسلم سربراہ کانفرنس منعقد کرنے والے ملک مراکش کے دارالحکومت رباط میں واقع پاکستانی سفارتخانے نے اپنا ڈیفنس ونگ کھول دیا ہے۔

تازہ ترین