سان تیاگو (اے پی پی) چلی میں حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس کی طرف سے فائر کی گئی ربر کی گولیاں لگنے سے درجنوں افراد اندھے ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر سباسٹین پنیرا نے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے فوجی دستے بھی تعینات کئے ہیں جو مظاہرین پر آنسو گیس، واٹر کینن اور ربر شاٹ کارتوس فائرکر رہے ہیں۔ صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کے شرکا انکو شرمندہ، خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں تکلیف دے رہے ہیں لیکن انکو علم نہیں کہ میرا غضب تکلیف سے زیادہ اور میری نفرت میری شرمندگی سے زیادہ ہے اور یہ ان لوگوں کیخلاف ہے جو مظاہروں میں اسلحہ کا استعمال کر رہے ہیں اور شہریوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔