• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موڈیز نے 5 پاکستانی بینکوں کی درجہ بندی بہتر کردی


عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے 5 پاکستانی بینکوں کی درجہ بندی میں بہتری کردی۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کے 5 بینکوں کے آؤٹ لُک کو منفی سے مستحکم کردیا۔

یاد رہے کہ موڈیز نے گزشتہ روز ادائیگیوں کا توازن مزید بہتر ہونے پر پاکستان کا آؤٹ لُک بھی منفی سے مستحکم کیا تھا، ریٹنگ "بی تھری" برقرار رکھی تھی۔

دوسری طرف وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی آؤٹ لک کی منفی سے مستحکم درجے میں ترقی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک کے معاشی استحکام میں حکومت کی کامیابی کی تائید ہے۔

تازہ ترین