• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے عوام کے سامنے کھیلنا خوشگوار احساس ہے، شاہین آفریدی

اپنے عوام کے سامنے کھیلنا خوشگوار احساس ہے، شاہین آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جلد سری لنکا کی چار وکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔

دوسرے دن صرف 18.2 اوورز کا کھیل ہونے کے سوال پر بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے کہا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، ہم کھیل سے بہتر نتائج کی خواہش کرسکتے ہیں، البتہ ٹیسٹ میں اب تک ہمارے بولرز نے جتنی بھی بولنگ کی اسے قابل ستائش ہی کہا جا سکتا ہے۔

اپنے عوام کے سامنے کھیلنا خوشگوار احساس ہے، شاہین آفریدی
چار فاسٹ بولرز سے مقابلے کی فضا بڑھ جاتی ہے، شاہین شاہ آفریدی

خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اپنے عوام کے سامنے بولنگ کرنا، بہت اچھا احساس تھا۔

یہ بھی پڑھیے: دوسرا دن بھی بارش سے متاثر، سری لنکا 6 وکٹوں پر 263 رنز

ان کا کہنا تھا کہ اپریل 2018ء میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا، جہاں 2004ء میں میرے بھائی ریاض آفریدی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

چار فاسٹ بولرز کھلانے کے سوال پر شاہین شاہ آفریدی بولے، یقیناً مقابلے کی فضا بڑھ جاتی ہے، سب اپنی بولنگ کا انتظار کرتے ہیں، کب کپتان گیند دے، اور ہم ٹیم کے لیے وکٹیں لیں۔

تازہ ترین