آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’والد خیریت سے ہیں‘، بیٹی امان اللہ

اہل خانہ نے امان اللہ کی وفات کی خبروں کی تردید کردی


معروف کامیڈین امان اللّٰہ کی بیٹی زرغون امان اللہ اور بیٹے معیز علی امان  نے والد کی وفات کی خبروں کی تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیے: کامیڈین امان اللہ کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

زرغون نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت سے لوگ ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ وہ بیمار ہیں لیکن خیریت سے ہیں، اُن سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے والد کو سانس میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جو اُن کے علاج کا ایک حصہ ہے۔

زرغون نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے  مزید یہ بھی بتایا کہ انہیں اس سردی کے موسم میں نمونیہ بھی ہوگیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگلے دو تین دنوں میں انہیں آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب امان اللہ کے بیٹے معیز علی امان نے بھی والد کی وفات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کے والد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔‘

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے والد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں اور سوشل میڈیا کی بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے امان اللہ گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم  طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ امان اللہ وفات پا گئے ہیں تاہم اہل خانہ کی جانب سے ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید