اسلام آباد (ایجنسیاں) اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ اداکاری میں پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں سے بہت بہتر ہیں۔ عفت عمر کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں سے بہت درجے بہتر ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے ہر اداکار کا اداکاری کرنے کا سٹائل مختلف ہے جبکہ بھارتی اداکار ایک ہی پیٹرن پر چلتے ہیں اور وہ ادھر اُدھر نہیں جاتے۔