بریڈفورڈ میں عید میلاد النبیﷺ کی عظیم الشان محفل و جلوس
برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں 43واں سالانہ عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جمعیت تبلیغ الاسلام بریڈفورڈ سینٹرل مسجد ویسٹ گیٹ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ہوا جس میں علماء کرام اور مشائخ عظام نے خصوصی شرکت کی۔