پیرس میں عاکف غنی کے شعری مجموعے کی تقریبِِ رونمائی
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے اوبرویلئیر میں ایک ادبی تنظیم کے زیرِ اہتمام مقامی شاعر عاکف غنی کے دوسرے شعری مجموعہ ”خودی سے ماورا“ کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں پیرس میں مقیم ادب نواز پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور اور والہانہ شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔