• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی آئر لینڈ سے باہر منی لانڈرنگ کے آپریشن کا خاتمہ

لندن ( جنگ نیوز) پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی آئر لینڈ سے باہر منی لانڈرنگ کے ایک بڑے آپریشن کا خاتمہ کر دیا ہے ۔ ڈیٹیکٹوز کا کہنا ہے کہ 2011 سے آٹھ سالہ مدت کے دوران تقریبا 215 ملین پونڈ کی لانڈرنگ ہوئی۔ پیر اور منگل کو دو روزہ آپریشن کے دوران گرفتار کیے جانے والے چھ مردوں اور ایک خاتون کو بھی کے روز ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔خیال ہے کہ یہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے خلاف دوسرا سب سے بڑا آپریشن ہے ۔ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس نے پیر اور منگل کو بلفاسٹ، بینبرج ، نیوری‘ بالیمینہ اور اوماگ میں آٹھ مقامات کی تلاشی لی ۔ ان کا خیال ہے کہ یہ جعلی کمپنیاں منشیات ، انسانی سمگلنگ اور جسم فروشی میں ملوث آئرش و برطانوی جرائم پیشہ گروہوں کو رقم فراہم کرنے کیلئے قائم کی گئی ہیں۔ اس پیچیدہ انویسٹی گیشن میں انٹرنیشنل پولیس ایجنسیز یوروپول اور انٹرپول کے علاوہ جمہوریہ آئرلینڈ اور برطانیہ کے حکام بھی شامل تھے۔ ایک ٹویٹ میں چیف کانسٹیبل سائمن بورن نے اکنامک کرائم یونٹ کے مشکل سخت اور پیچیدہ کام کی تعریف کی ،جنہوں نے اس منی لانڈرنگ کے اس آپریشن کا پردہ چاک کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکے میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے سب سے اہم براہ راست تحقیقات ہم نے نشاندہی کی مشتبہ کرمنل کیش کا ایک خاص حجم شمالی آئرلینڈ میں موجود متعدد جعلی کمپنیوں اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ملک سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔ تحقیقات میں 50 سے زیادہ کمپنیوں اور 140 سے زیادہ بنک اکاؤنٹس کا سراغ ملا ہے ۔
تازہ ترین