• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری لائیو اسٹاک کو کتا کاٹے تو تجویز پر کام ہوگا: عدالت

کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات اور اینٹی ریبیز ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ نے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری لائیو اسٹاک کو کوئی کتا کاٹے گا تو ہی تجویز پر کام ہوگا۔

عدالت نے کتے کے کاٹے سے بچے حسنین کے مرنے کے واقعے پر چانڈکا میڈیکل اسپتال کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ آپ لوگوں نے پی سی ون کو منظور نہیں کرنا ہے تو ایسے ہی بتا دیں، حسنین کے والدین کے گھر کا پتہ موجود ہے یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیئے: راجن پور میں کتے نے 3 بچوں کو کاٹ لیا

جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومتِ سندھ نے اس پی سی ون کو منظور نہیں کرنا، آپ لوگ خود تجویز لے کر آتے ہیں اور اسے منظور نہیں کروا سکتے، اس سے لائیو اسٹاک کا کیا تعلق ہے، اس پر اعتراض کیوں ہے؟

دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ چیئرمین ٹاسک فورس کہاں ہیں؟

عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

سماعت کے دوران ٹاسک فورس کے رکن نے عدالت کو بتایا کہ کراچی کی ڈی ایم سیز کتوں کے لیے ایک خاص قسم کا زہر منگوا رہی ہے جو بالکل بے کار ہے۔۔

یہ بھی پڑھیئے: 2020ء میں کتے کے کاٹے سے پہلی ہلاکت

انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ جو زہر کتوں کو ڈالا جا رہا ہے، اس سے 50 کے بجائے صرف 4 کتے مر رہے ہیں۔

تازہ ترین