• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کورونا وائرس، چین میں اب تک 259 افراد ہلاک

کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی کل تعداد 259 ہو گئی


کورونا وائرس نے چین میں مزید 46 جانیں لے لیں، جس کے بعد اس وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی کل تعداد 259 ہو گئی ہے۔

چین بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 14 صوبوں میں فروری کے دوسرے ہفتے تک چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جن صوبوں میں چھٹیاں دی گئی ہیں وہ چین کی معیشت میں 70 فیصد کے قریب حصہ ڈالتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر سے روک دیا

بلومبرگ کے مطابق چین کی دو تہائی معیشت اس ہفتے بھی بند رہے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کی معیشت کو کوروانا وائرس کی وجہ سے بندش سے رواں سہ ماہی میں 60 ارب ڈالر تک کا خسارہ ہو سکتا ہے۔

ادھر امریکا نے چین سے آنے والے اپنے 195 شہریوں کو 14 روز الگ تھلگ رکھ کر ان کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ’کورونا کے 100 فیصد مریض ہلاک نہیں ہوتے‘

کورونا وائرس اٹلی کے بعد سوئیڈن بھی پہنچ گیا، برطانیہ میں بھی 2 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ چین میں موجود پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لائے تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو ممکن نہیں رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس بیماریوں سے بچنے سے متعلق کوئی بھی سہولت نہیں، پاکستانی طلبہ کی صحت اور دیگر سہولتوں سے متعلق حکومتِ پاکستان مسلسل چین سے رابطے میں ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ کرونا وائرس سے چین میں متاثر چاروں پاکستانیوں کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس، چینی ہوٹل میں روبوٹ کام کرنے لگے

معاونِ خصوصی برائے صحت نے یہ بھی بتایا کہ چین کی حکومت پاکستانی طلبہ کو مکمل تحفظ اور بہتر سہولتیں فراہم کر رہی ہے، عالمی ادارۂ صحت کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو چین سے نہیں نکالا جا رہا۔

تازہ ترین
تازہ ترین