• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا اور بابر کا لمبی پارٹنرشپ کا پلان تھا، شان مسعود

بنگلادیش کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے شان مسعود نے کہا ہے کہ جس پچ پر ہم نے ساڑھے 300 رنز اسکور کیے اسی پر ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں شان مسعود کا کہنا تھا کہ میرا اور بابر اعظم کا یہی پلان تھا کہ ہر بال کو میرٹ پر کھیلیں اور پارٹنرشپ لگائیں۔

ایک سوال کے جواب میں شان مسعود نے کہا کہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں موقع ملا ہے تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی چھوٹی بڑی ٹیم نہیں ہوتی۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے شان مسعود کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، بابراعظم کی یہی خصوصیت ہے وہ ہر فارمیٹ کو بابراعظم بن کر ہی کھیلتے ہیں۔

شان مسعود نے مزید کہا کہ راولپنڈی کے شائقین کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں یہ بابر اعظم کی پانچویں جبکہ شان مسعود کی تیسری سنچری ہے۔

پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 109 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تازہ ترین