• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف کا پاکستانی ایکشن پلان کے عمل پر اظہار اطمینان

ایف اے ٹی ایف کا پاکستانی ایکشن پلان کے عمل پر اظہار اطمینان


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس میں پاکستان کے ایکشن پلان پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

برسلز میں جاری اجلاس میں پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کردیا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس کے دوران چین، ترکی اور ملائیشیا نے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیصلہ21 فروری کو ہوگا۔

آج اجلاس کے دوسرے روز ایران اور شمالی کوریا کے اقدامات سے متعلق غور ہوگا، دونوں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ پر ہیں۔

تازہ ترین