• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایچ اونے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنےکاذمہ دارایران کو قراردیدیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیدیا ۔ ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے حوالے سے بہت دیر سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے 6ہزار سے زائد زائرین پاکستان میں سکریننگ کے بغیر داخل ہوئے جن سے پاکستان میں وائرس پھیلا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود کورونا کے 46فیصد مریض ایران سے آنے والے زائرین ہیں جبکہ 27فیصد مریض باقی پوری دنیا سے آئے اور 27فیصد افراد کو وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر وائرس پھیلنے میں بھی ایران سے آنے والے زائرین کا کردار ہے۔

تازہ ترین