ترکی میں موٹر سائیکل پر سماجی دوری کا دلچسپ مگر خطرناک مظاہرہ کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط بہت ضروری ہے جن میں ماسک کا استعمال اور سماجی دوری بہت اہم ہیں۔ تاہم ترکی میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دومنچلوں نے سماجی دوری کا ایک انتہائی دلچسپ مگر خطرناک انداز اپنایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل کے آگے نصب باسکٹ پر بیٹھا ہے اور کار سوار کے پوچھنے پر اس نے کہا کہ ہم سماجی دوری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔