• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چیمبرز کاکراچی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ز کے لوز کارگو کی اجازت کا مطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاور نے پاکستان ریلوے سے اضاخیل ڈرائی پورٹ فعال کرنے، گڈز ان ٹرانزٹ ٹو افغان(گیتا) کارگوکراچی سے اضاخیل ڈرائی پورٹ لایا جاسکے اور اضافی بوگیا ں پشاور سے چلانے کے ساتھ کراچی ے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ز کے لوز کارگو کی اجازت کا مطالبہ کیاہے۔ ایف پی سی سی آئی کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان کی سربراہی میں ریلوے ڈرائی پورٹ سٹینڈنگ کمیٹی کنونیئر ضیاءالحق سرحدی، لینڈ روٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین امتیاز احمد پر مشتمل وفدنے ڈوپژنل سپرڈنٹنڈنٹ ریلوے فیض احمد خان سے ملاقات کی جس میں ایف پی سی سی آئی وفد نے ڈویژنل سپرڈنٹنڈنٹ کو بتایاکہ پشاور سے کراچی بندرگاہ تک ایکسپورٹ مال پہنچانے اور امپورٹ مال لانے کے ریلوے ویگن اور بوگیوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کے مشکلات کم ہوسکے اورگڈز ٹرانسپورٹ کی بجائے بزنس کمیونٹی پاکستان ریلوے پر انحصار شروع کیا جاسکے۔ ضیاءالحق سرحدی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ پسماندہ صوبہ ہے اورصوبے کے انڈسٹریل اسٹیٹ سے ایکسپورٹ مال بندرگاہ تک پہنچانے کے لئے کارگوٹرین کا اجراءکیاجائے تاکہ جیمز، ماربل، فرنیچر، شہد، جڑی بوٹیاں اور ماچس ودیگر ایٹم بروقت ایکسپورٹ کی جاسکے جس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھ جائینگے اور بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے کمی کے ساتھ ریلوے کو بھی منافع مل جائے گا۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے لئے خیبرسفاری ٹرین بحالی، مردان درگئی ٹرین شروع کرنے کے ساتھ کوہاٹ روالپنڈی ریل ڈبل کیا جائے۔
تازہ ترین