• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت پر اقوام متحدہ کا اظہار افسوس


مقبوضہ کشمیر میں ننھے بچے کے سامنے اس کے نانا کو مارنے کی بھارتی سفاکیت پر اقوام اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان اقوام متحدہ جنرل سیکریٹری انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور مزید اس کا جائزہ لیں گے لیکن اس واقعے کے ذمہ داروں کا فوری احتساب ہونا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پابندیوں پر ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے آزادانہ احتجاج کا حق ملنا چاہیے۔

 واضح رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 60 سالہ بزرگ کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کر دیا تھا۔

قابض بھارتی فورسز کی بربریت کا واقعہ سوپور میں پیش آیا، جہاں بزرگ کو کار سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

نواسہ معجزانہ طور پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے محفوظ رہا، بچہ سہما ہوا نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا اور مدد کو پکارتا رہا۔

60 سالہ شہید بشیر احمد خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے اس کے والد کو کار سے اتار کر گولیاں ماریں۔

تازہ ترین