• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی نے غلط سطر جون ایلیاء کے نام سے منسوب کرنے کی غلطی تسلیم کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے غلط سطر اُردو زبان کے مشہور شاعر جون ایلیاء کے نام سے منسوب کرنے کی غلطی تسلیم کرلی ہے۔

حال ہی میں فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اُردو زبان کے دو مشہور سطر لکھے:

غلط بات پر تیری جو واہ کریں گے
وہی تجھے تباہ کریں گے

فیصل قریشی نے یہ دو سطر معروف شاعر جون ایلیا ء کے نام سے منسوب کرکے لکھے جس پر صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اُنہیں بتایا کہ یہ جون ایلیاء کا شعر نہیں محض دو سطر ہیں۔

صارفین کے ردعمل پر فیصل قریشی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بالکل درست کہا ہے، پتا نہیں ٹوئٹر پر ایڈیٹ کا آپشن کب آئے گا۔‘

فیصل قریشی کے اِس ٹوئٹ پر ریحان نامی صارف نے لکھا کہ ’ایڈیٹ کے آپشن سے کیا ہوگا؟ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ شعر نہیں صرف دو سطر ہیں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے منسوب غلط اشعار شیئر کرنے کی غلطی تسلیم کی تھی۔

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ محمد اسماعیل الکرخی ندوی کی شاعری کے چند اشعار لکھے تھے لیکن اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اِن اشعار کو شاعرِ مشرق علامہ اقبال سے منسوب کردیا تھا۔

تازہ ترین