• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربرینیکا کے نسل کشی واقعے سے سبق سیکھنا ضروری ہے، وزیر اعظم


وزیر اعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ سربرینیکا میں 25 برس قبل ہونے والی نسل کشی واقعے سے سبق سیکھنا ضروری ہے، عالمی برادری کو مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سربرینیکا میں قتل عام کے 25سال ہونے پر اپنے ایک پیغام میں کہاکہ 25 سال پہلے کا قتل عام آج بھی صدمے کا باعث ہے،آج بھی صدمہ ہے کہ عالمی برادری نے یہ واقعہ کیسے ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ سربرینکا اقوام متحدہ کی امن فوج کی محفوظ جنت تھا،اس قتل عام کا دن مجھے آج بھی یاد ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کشمیری عوام کو مشکلات کا سامنا ہے،8 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں کو محاصرے میں رکھا ہوا ہے، خطرہ ہے کہیں مقبوضہ کشمیر میں بھی ایسا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم اس واقعے سے سبق سیکھیں،جبکہ عالمی برادری اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

تازہ ترین