• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب مقدمات کا سامنا کرنیوالے اراکین کمیٹی سے علیحدہ ہوں، فواد چوہدری


وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مشورہ دیا ہے کہ نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے اراکین کمیٹی سے علیحدہ ہو جائیں۔

یہ بات وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب مقدمات کا سامنا کرنے والے نیب قانون میں ترامیم کرنے بیٹھ جائیں گے تو ایسی ترامیم کا کیا بھرم رہے گا؟

یہ بھی پڑھیئے:۔

کیا دوسری تاریخ کا چاند ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خیال میں وہ اراکین جو نیب مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ کمیٹی سے علیحدہ ہو جائیں، پارلیمان کی عزت کا خیال کریں۔

تازہ ترین